ہندوستان کے خلاف ہاڈین کی ٹیم میں شمولیت غیریقینی

سڈنی۔ 14 نومبر (سیاست ڈا ٹ کام) آسٹریلیائی وکٹ کپیر براڈ ہاڈین آج کاندھے کے زخم کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ونڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور اب آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں بھی ان کی شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے۔ ہاڈین متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ مقابلہ کے دوران زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی شکست ہوئی تھی۔