ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے ویسٹ انڈیز کا فیصلہ

نارتھ ساؤنڈراینٹیگا ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف اپنے چوتھے ونڈے انٹرنیشنل کھیل کے لئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن برلڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ میچ میں شامل اپنے 11 کھلاڑیوں میں تین تبدیلیاں کی ہے ۔ یوراج سنگھ کے بجائے دنیش کارتک کھیل رہے ہیں ۔ روی چندرن اشون اور بھونیشور کمار کے بجائے رویندر جڈیجہ اور محمد سمیع کھیلیں گے ۔ ہندوستانی ٹیم میں ویراٹ کوہلی (کپتان) اجنکیا رہانے ، نکودھون ، دنیش کارت ،مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر) ، کیدار جادھو ،ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، کلدیپ یادو ، محمد شامی ، اومیش یادو شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان) ،ایوین لیوس ، کائیل ہوپ ، شائی ہوپ (وکٹ کیپر) ، جیسن محمد ، روسٹن جیبیس ، رومین پاویل ، ایشلے نرس ، دیویندر بیشو ، الزری جوزف ، کسرک ولیمس شامل ہیں ۔