ہندوستان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گورننگ بورڈ کے 44 ویں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی نے 2014 میں سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن پھر اسے توڑ دیا جس کے سبب ہمیں ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کافی نقصان ہو چکا ہے اور مقدمہ بھی بہت مضبوط ہے، اس لئے اب ہمارے پاس قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔