ہندوستان کے جرمی لعل ریننگا عالمی ریکارڈ کیساتھ نئے چمپین

ایشین ویٹ لفٹنگ چمپین شپ
ہندوستان کے جرمی لعل ریننگا عالمی ریکارڈ کیساتھ نئے چمپین

نینگبو (چین)۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نوجوان اولمپک گولڈ مڈلسٹ جرمنی لعل ریننگا ایشین ویٹ لفٹنگ کیلئے چمپین قرار دیئے گئے۔ سابق عالمی چمپین 24 سالہ میرا بائی چانو نے برانز میڈل حاصل کرنے سے چونک گئی اور وہ 86 کیلوگرام زمرہ میں چوتھے مقام پر آگئیں۔ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث 16 سالہ جرمی نے گروپ بی 67 کیلوگرام مردوں کے زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس سے قبل جھیل والا بہرہ نے میڈل جیت کر ہندوستانی شروعات کا اکاؤنٹ کھول دیا اور وہ 45 کیلوگرام کے خاتون زمرہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ تمام کھلاڑیوں کے محصلہ پوائنٹس کے جائزہ کے بعد آئندہ سال 2020ء ٹوکیو اولمپکس کی رینکنگ میں مدد ملے گی۔ ہندوستان کی خاتون ویٹ لفٹر میرا بائی نے 199 کیلوگرام زمرہ میں بدقسمتی سے برانز میڈل جیتنے سے محروم رہ گئی۔میرابائی کا یہ دوسرا عالمی مقابلہ تھا جس میں وہ نئے ویٹ کے زمرہ میں کھیل رہی تھیں۔ اس سے قبل وہ 48 کیلوگرام زمرہ میں مقابلے میں حصہ لیا کرتی تھیں اور اپنی پیٹھ میں زخم کے باعث وہ گزشتہ سال مقابلوں میں حصہ نہیں لے پائی تھیں اور پھر ایشین گیمس جکارتہ سے بھی اس کو واپس طلب کرلیا گیا تھا۔ جرمی جن کا تعلق ایزوال میزورم سے ہے۔ 2018ء کے سمر یوتھ اولمپک گیمس، بیونس ایر میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے 62 کیلوگرام کے زمرہ میں 274 کیلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ انہوں نے تین ورلڈ ریکارڈس بھی بنائے۔