ہندوستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹسٹ میں 10 وکٹس سے کامیابی

حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑیوں نے چائے کے وقفہ تک ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹس پر 76 رنز اسکور پر ڈھیر کردیا تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 367 رنز پر 56 کی برتری کے ساتھ 367 رنز پر ہندوستان کو آؤٹ کردیا تھا لیکن کھیل کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کے صرف 20 رنز کے بدلے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز امیش یادو کی ہیٹ ٹرک کے ستاھ ہوا۔ کریگ بریتھ ویٹ زیرو کے اسکور پر کیچ ہوتے ہوئے رہ گئے۔ اس کے بعد کرن پاؤل صرف 6 رنز بناکر روی چندرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شالی ہوپ نے 3 بہترین باؤنڈریز کی مدد سے 281 رنز اور شمرن ہیٹ میٹر 17 رنز بناکر ٹیم کو استحکام دلانے کی کوشش کی لیکن ہیٹ مٹر نے کلدیپ یادو کی گیند پر چیٹیشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات 3 وکٹس کے نقصان سے 45 رنز سے آغاز ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے سب سے پراُمید کھلاڑی روسٹن چیر صرف 6 رنز بناکر اور شین ڈویج (زیرو رن) پر آؤٹ قرار دیئے گئے۔ ہندوستانی اننگز، ہندوستانی ٹیم 16.1 اوورز پر اپنے 5 وکٹس کھوچکی تھی، لیکن بعد میں روی چندرن اسٹون نے اپنے (35) رنوں کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 311 رنز اور ہندوستان نے 367 رنز بنائے تھے۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی ریشپ پنت تھے جنہوں نے 12 رنز بناکر Hetmeyer کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 6 وکٹس کے نقصان سے 27 اوورز میں 76 رنز بنائے جس کے بدلے میں ہندوستان نے بہ آسانی بغیر کسی نقصان کے 75 رنز بناکر 10 وکٹس سے کامیابی درج کرائی۔ ہندوستان کی جانب سے پرتھوی شاہ (29 رنز) اور لوکش راہول نے 33 رنز بناکر ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار 10 وکٹس سے کامیابی عطا کی۔