ہندوستان کی فیبا ایشیاء پر شدید تنقید

نئی دہلی۔21اگست ( پی ٹی آئی) باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا ( ایف بی آئی ) نے آج فیبا ایشیاء پر شدید تنقید کی ہے جس نے دوحہ میں انڈر 18چمپئن شپ کے دوران سکھ کھلاڑیوں سے پگڑی اتارنے کا مطالبہ کیا ۔ہندوستان نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول عمل اور امتیازی برتاؤ کی نشانی ہے ۔ بی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان فیبا ایشیاء کی اس طرح کی حرکت پر شدید تنقید کرتاہے اور اس کی مذمت کرتا ہے کیونکہ مقابلے کے دوران انمول سنگھ کو پگڑی اتارنے کا حکم دیا گیا جو سکھ کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ۔ بی ایف آئی نے کہاہے کہ دوحہ میں ہندوستانی ٹیم منیجر شفیق احمد شیخ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ٹورنمنٹ کے آغاز سے قبل اس کی تفصیلات حاصل کی گئی ہے۔

دیباب رتا گرفتار ‘ کلب کی حمایت
کولکتہ۔20اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسٹ بنگال جنرل سکریٹری کلیان مجمدار نے کلب کے عہدیدار دیباب رتا سرکار عرف نیتو کیلئے اپنی حمایت کااعلان کیا ہے جنہیں سارادا چٹ فنڈ اسکام میں سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ مجمدار نے یہاں میڈیا نمائندو ں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا لیکن ہم سرکار کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ۔ دریں اثناء پولیس نے آج یہاں سخت بندوبست کئے ہیں۔