ہندوستان کی سیمی فائنل میں رسائی آسان نہیں:مارک وا

کرائسٹ چرچ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق اوپنر مارک وا نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی رسائی کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دے دیا۔ مارک وا نے ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی رسائی کو یقینی قرار دیا۔ مارک وا کے بموجب تیسری ٹیم کے طور پر ہندوستانی ٹیم کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں لیکن اس کا سیمی فائنل میں جگہ بنانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے اور اس کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا تمام انحصار کپتان ویراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر بْمراہ کی کارکردگی پر ہوگا۔