ہندوستان کو 1-3 کی شکست

آئپو۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان نے سبقت بنانے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ 1-3 گول سے گنوا دیا۔ دفاعی چمپین آسٹریلیا نے ہندوستان کی جانب سے مقابلہ کے 25 ویں منٹ میں بننے والی سبقت کے باوجود مقابلے کے 30 ویں منٹ ، 34 ویں منٹ اور 51 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کیلئے اے ڈی اکینڈن ، ٹام گریگ اور ٹام وکھم نے گول بنائے۔

 

محمد شہزاد معطل‘4 سالہ پابندی کا خدشہ
دبئی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کو اینٹی ڈوپنگ کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طورپر عبوری معطل کردیا ہے۔ رواں سال 17جنوری کو محمد شہزاد کا ڈوپ ٹسٹ لیاگیا اور 13اپریل کو ڈوپنگ الزام ثابت کیا گیا ۔محمد شہزاد نے دئیے گئے وقت میں اپنی معطلی کو چیلنج نہیں کیا جس کے بعد اب انہیں کارروائی کا سامناکرناپڑے گا، اگر یہ ثابت ہوا کہ ممنوعہ ادویات جان بوجھ کر استعمال کی گئیں تو ان پر دو سے چار سال کی پابندی عائد کردی جائیگی۔