ہندوستان کو نمبر ایک مقام کا انعام

دھرم شالہ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان آج آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام کے انعام کے علاوہ آئی سی سی کا برج بھی اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوا ہے کیونکہ آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی کا قطعی وقفہ یکم اپریل کو ختم ہوگا۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے یہاں چوتھے ٹسٹ کے اختتام کے بعد تقسیم انعامات تقریب کے دوران سنیل گواسکر سے آئی سی سی کا برج اور ایک ملین امریکی ڈالرس کا چیک بھی حاصل کیا۔ دوسرے اور تیسرے مقام کے انعام کا ہیملٹن میں نیوزی لینڈ اور جنوبی آفریقہ کے درمیان کھیلے جارہے ٹسٹ کے نتیجہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ساؤتھ آفریقہ ٹسٹ جیتنے یا ڈرا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اسے دوسرا مقام اور آسٹریلیا کو تیسرا مقام حاصل ہوگا۔