نئی دہلی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے 7مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 145واں مقام حاصل کرلیا ہے اور اس طرح گذشتہ برس اگست سے یہ اس کا درجہ بندی میں بہترین مقام ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 6نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے مجموعی نشانات کی تعداد 144کرلی ہے جس کی بدولت اسے اب 152 ویں مقام سے 145ویں مقام پر پہنچنے کا موقع ملا ہے ۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم ایشیائی ممالک میں دوسری بہترین ٹیم بن چکی ہے کیونکہ ایشیاء میں ویٹنام کو پہلا مقام حاصل ہے جس نے 9مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 116واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔