ہندوستان کو شکست دینے افغان ٹیم پر عزم:کوچ

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ فل سمنز نے واضح کیاکہ ان کا مقصد جون میں مجوزہ واحد ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست دینا ہے چاہے اس میں ویراٹ کوہلی ہوں یا نہ ہوں۔فل سمنز نے ایک انٹرویومیں کہا کہ اگر ہندوستان کو شکست ہوجائے تو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کوہلی کے نہ ہونے سے شکست ہوئی ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی مرضی ہے کہ وہ کس کو میدان میں اتارتا ہے ۔ ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے اورہم اپنی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ کوہلی کی انگلش کاؤنٹی میں مصروفیات کے باعث ٹسٹ میں شرکت غیر یقینی ہے۔

Leave a Comment