ہندوستان کو دوحہ باکسنگ ٹورنمنٹ میں 7 میڈلس یقینی

نئی دہلی ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دوحہ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں ہندوستان کیلئے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں جیسا کہ کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے ایل دیویندرو سنگھ کے ہمراہ دیگر 6 باکسر سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرچکے ہیں ، اسطرح ہندوستان کو 7 میڈلس یقینی طورپر حاصل ہوں گے ۔ دیویندرو کو پہلے راؤنڈ میں بائی حاصل ہوا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ان کا سامنا قطری باکسر الرفیق یحییٰ سے تھا ، تاہم انھیں میڈیکل کی بنیادوں پر ان فٹ قرار دیا گیا جس کے بعد ہندوستانی باکسر سیمی فائنل میں پہونچ گئے ۔دریں اثناء شیوا تھاپا ، گورو بھدری ، مندیپ جانگڑا ، منیش کمار ، منوج کمار اور وکاس کرشن نے مختلف زمروں کے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔