کوالالمپور۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کی تن آسانی کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش نے یہاں ویمنس ایشیا کپ ٹی 20 مقابلے میں 7 وکٹوں کی حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔ تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے خلاف فتوحات کے بعد ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز اسکور کئے جسے بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان سے 19.4 اوورس میں ہی حاصل کرلیا۔ رومانہ احمد نے 34 گیندوں میں 42 رنز اسکور کرنے کے علاوہ 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جس پر انہیں مقابلے کی بہترین خاتون کا ایوارڈ دیا گیا۔