مودی خوابوں کے سوداگر اور کجریوال جھوٹوں کے باشاہ:کانگریس
نئی دہلی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو داستان ماضی قرار دینے پر کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ تخلیق کیا ہے لیکن یہ اس کا دن کا خواب ہے ۔ بھارت کبھی کانگریس مکت نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے مودی کو خوابوں کا سوداگر قرار دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کجریوال جھوٹوں کے باشاہ ہیں ۔ وہ اس سلسلے میں مودی سے ایک قدم آگے ہیں ۔ جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور افواہیں پھیلاتے ہیں ۔