ہندوستان کا سبز قالین پر استقبال کیلئے تیاریاں مکمل

نیپر 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے کے ساتھ شروع ہونے والی 5 مقابلوں کی سیریز میں میزبان فاسٹ بولرس جارحانہ بولنگ کے ساتھ ہندوستان کا استقبال کرنے کی تیاری مکمل کرلئے ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کا سبز قالین ( اُچھال اور تیز رفتار وکٹوں) پر استقبال کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور میزبان فاسٹ بولروں کو جارحانہ بولنگ کی حکمت عملی سے واقف کروادیا گیا ہے۔ کوچ کے بموجب انہوں نے اپنے بولروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف منعقدہ سیریز میں کی جانے والی غلطیوں کا اعادہ نہ کریں۔ ایک ویب سائیٹ کے دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے کوچ نے مزید کہا کہ بولروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جارحانہ تیور سے مراد گیندوں کو صحیح مقامات پر مسلسل ڈالتے ہوئے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کریں۔

ہیسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بولروں کو ہدایت دی ہے کہ چونکہ مقابلے کے درمیانی اوورس میں صرف 4 کھلاڑی 30 گز کے دائرے سے باہر ہوئے ہیں تو ان حالات میں رنز کی رفتار کو روکنا کسی قدر مشکل ہوتا ہے لہذا مقابلے کے شروعات میں ہی اگر ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی جائے تو ہندوستانی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کی جاسکتی ہیں۔ اتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے کے ضمن میں ہیسن نے کہا کہ مائیک لین پارک کی وکٹ پر اُچھال اور رفتار تیز رہے گی تاہم یہ کرکٹ کیلئے ایک موزوں وکٹ ہوگی جہاں بڑے اسکور کی امید کی جاسکتی ہے اور یہ وکٹ اپنے برتاؤ میں استقلال کا مظاہرہ کررہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے پہلے ونڈے کیلئے فاسٹ بولروں کے انتخاب کے ضمن میں کوچ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی تیز رفتار سے سنسنی پیدا کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر ایڈم فلنے کی قطعی 11 کھلاڑیوں میں شمولیت یقینی ہے جبکہ دوسرے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی ہوں گے

جس کے بعد کائیل ملز اور میچل مائیک گلین ہاگن میں کسی ایک کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ دریں اثناء کائیل ملز کے متعلق کوچ کا کہنا ہے کہ ملز ٹیم کا ایک بہترین اثاثہ ہیں اور وہ قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کئے گئے تو پھر وہ نئی گیند سے بولنگ کریں گے چونکہ وہ ایک عرصے سے ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جہاں گذشتہ روز پہنچ چکی ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم کی پیر کو ہی یہاں آمد ہوئی ہے۔ دریں اثناء نیوزی لینڈ کے خلاف مجوزہ ونڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کیلئے کامیابی اشد ضروری ہے کیونکہ صرف کامیابی کے ذریعہ ہی وہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنے پہلے مقام کو برقرار رکھ سکتی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جنوری 2013 سے ونڈے کی نمبر ایک ٹیم ہے جیسا کہ اس نے انگلینڈ سے یہ مقام حاصل کیاتھا لیکن اب چونکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بھی ونڈے سیریز کھیلی جارہی ہے تو ان دونوں ٹیموں کیلئے بھی نمبر ایک مقام کا حصول مم