ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دی

کوالالمپور ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف حیران کن شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یہاں ٹوئنٹی 20 ایشیاء کپ کے مقابلہ میں سری لنکائی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آئی لینڈ اور ملیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد اسے گذشتہ مقابلہ میں بنگلہ دیش سے شکست ہوئی تھی لیکن آج ہندوستان نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ایکتا بشت (2/20) کی بہترین بولنگ کی بدولت سری لنکا کو 107/7 تک محدود رکھا۔ کامیابی کیلئے 108 رنز کے تعاقب میں میتھالی راج(23) اور مندنا (12) نے بہتر شروعات کی ۔ بعدازاں کرشنا مورتی (29) اور انوجا پاٹل (19) کے چوتھی وکٹ کیلئے ناقابل تسخیر 40 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کو 6 نشانات حاصل ہیں۔