ممبئی ۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے معاہدے کیخلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ لڑنے کیلئے برطانوی وکیل ایان ملز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ وہ 2012 میں دانش کنیریا کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں انگلش بورڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔یان کی معاونت دبئی میں قائم لا فرم سے منسلک وکلا ہربرٹ اسمتھ اور سیرل امرچند کے علاوہ بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم بھی کریگی۔ پی سی بی نے بی سی سی آئی کیخلاف معاہدے کے باوجود 2015 تا 2023 کے درمیان چھ باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ازالہ کیلئے 70 ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کیا جس کے سماعت یکم تا تین اکتوبر آئی سی سی کے مصالحتی کمیٹی دبئی میں کریگی۔ مائیکل بیلوف کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی جان پالسن کرینگے جو آئوٹ آف کورٹس مصالحت کے مقدمات میں مہارت رکھتے ہیں۔