ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرایا، سیریز 1-1 سے مساوی

ناگپور ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جسپریت بمرا کے آخری اوور میں صرف 2 رنز کے سبب ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 رنوں سے ہراکر دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل جیت لیا اور تین میچیز کی سیريز 1-1 سے مساوی کردی ۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144/8 (کے ایل راہول 71 ، منیش پانڈے 30 ، کرس جارڈن 3/24 ) بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورس میں 139/6 (بین اسٹوکس 38 ، جوروٹ 38 ، آشیش نہرا 3/28 ، جسپریت بمرا 2/20 ) ہی بناسکی ۔