سری نگر :کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے قریب میں واقعہ خطبہ قبضہ پر ایک آرمی جوان کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی جو جمعہ کے دن دھشت گردوں سے مدبھیڑ کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔جمعہ کی رات کو ایک دھشت گرد کے مارے جانے کی بھی فوجی حکام نے اطلا ع دی تھی۔
فوجی ترجمان نے بتای کہ خطہ قبضہ کے قریب میں ایک مدبھیڑ کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہوگیا جبکہ ایک دھشت گرد بھی اس مدبھیڑ میں مارا گیا۔خطہ قبضہ سے پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرحد میں واپس فرار ہونے کے دوران ہلاک فوجی جوان کی نعش کو مسخ کرنے کا بھی دھشت گردوں نے کاکام کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے پاکستان کی سرکاری او رغیرسرکاری تنظیموں کی بربریت واضح طور پر جھلکتے ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس واقعہ کا منھ توڑ جواب دیاجائے گا۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ارو ن کمار نے کہاکہ ’’ ہم نے پچھلے ایک ہفتے میں تین جوانوں کو کھویا ہے جبکہ دو جوان زخمی ہیں مگر ہم خاموش نہیں بیٹھے او رجوابی کاروالی میں پندرہ پاکستانی رینجرس کو مارگرایاہے۔