نیویارک۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان صنفی مساوات کے فروغ کا پوری طرح پابند ہے اور خواتین کی بااختیاری کے لئے معلوماتی ٹیکنالوجیوں کا استفادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا مرکزی نکتہ درحقیقت اصل دھارے میں صنفی مساوات کو شامل کرنا ہے۔ صنفی مساوات اور خواتین کی بااختیاری ترقیاتی عمل میں خاص طور پر کثیر جہتی اثر کے ذریعہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے کہا کہ ایک تیاری کمیٹی اجلاس چوتھی عالمی کانفرنس برائے پارلیمانی اسپیکرس سے خطاب کرتے ہوئے سمترا مہاجن نے کہا کہ ہندوستان صنفی بااختیاری کی راہیں کھولنے والا اولین ملک ہے۔ جنگ آزادی میں بنیادی سطح کے مرد و خواتین نے شانہ بشانہ حصہ لیا تھا۔ مساوی ترقیاتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی بقاء کا بوجھ غریبوں پر نہیں ڈالا جاسکتا اورمحروم افراد روزگار کے اندیشوں کا شکار نہیں رہ سکتے۔