جوہر بہارو(ملائیشیا)۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم نے یہاں کھیلے جارہے سلطان آف جوہر کپ میں متواتر چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 5-4 سے شکست دی۔ اس کامیابی کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے اپنے گروپ میں پہلا مقام حاصل کیا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی ہندوستانی ٹیم نے اپنا غلبہ بنائے رکھا اور پانچویں منٹ میں ہی پہلا گول بنالیا۔