پشاور ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نوجوان جس نے اپنے مکان کی دیوار پر صوبہ خیبرپختونخواہ میں تحریر کیا تھا اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساجد شاہ نے صوبہ کے علاقہ لارا ہمازی میں اپنی قیامگاہ کی بیرونی دیوار پر یہ تحریر کیا تھا۔ روزنامہ ڈیلی ایکسپریس نے پولیس کے حوالہ سے اس کی خبر دی ہیکہ بعدازاں اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بعض مقامی افرادنے کہا کہ دیوار پر سے یہ نعرہ بعدازاں مٹادیا گیا تھا لیکن اس سے عوام کا قومی وقار پہلے ہی مجروح ہوچکا تھا۔ بعض افراد نے دیوار کی تصویریں اپنے اسمارٹ فون پر لیں اور ای میل کے ذریعہ انہیں روانہ کردیا۔ سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی عہدیداروں کی ہدایت پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔