نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )چھ ممالک پر مشتمل ایشیاء کپ میں پاکستان اور ہندوستان کو پسندیدہ قرار دینے والے سابق بیٹسمین مائیکل ہسی نے ہندوستانی بولروںکو پاکستانی بیٹسمین فخرزمان سے نمٹنے کیلئے ہدایات اور مشورے دینا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستانی بولرس19 ستمبر کو پاکستان کیخلاف میچ کے دوران فخرزمان کو بولنگ کرتے ہوئے گیندوں کی رفتار کم رکھیں جس سے ان کے اسٹروک پلے کو قابو کیا جا سکے گا۔ فخر کیخلاف بولروںکو موثر انداز اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کرناہوگا اور جارحانہ بیٹسمین کو اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ ڈاٹ بالزکھلائی جائیں تاکہ وہ بڑے اسٹروکس کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا دیں۔