ہندوستان ایروناٹکس میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ ایر کرافٹ ناسک سنٹر کے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ اپرنٹیز کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ 826 اپرنٹیز مخلوعہ ہیں شعبہ جات کے اعتبار سے آئی ٹی آئی ٹریڈ اپرنٹیز 561 ، فٹر 279 ، ٹرنر 32 ، کارپنٹر 5 ، مشنسٹ 30 ، ویلڈر (گیاس اینڈ الکٹرک ) 14 ، الیکٹریشن 85 ، میکانک ( موٹر وہیکل ) 7 ، ڈرافٹ مین (میکانکل ) 7 ، الکٹرانکس میکانک 4 ، پینٹر ( جنرل ) 12 ، پاسا 75 ، مشنسٹ ( گرائنڈر ) 6 اور شٹ میٹل ورک 5 ہیں ۔ جب کہ ٹکنیشن ( ووکیشنل ) اپرنٹیز 25 ہیں جن میں میڈیکل لیبارٹری ٹکنیشن 2 ، اسسٹنٹ ( آفس مینجمنٹ ) 15 ، اسٹونو گرافر ( انگلش ) 5 اور ہاوز کیپر 3 ہیں ۔ علاوہ ازیں انجینئرنگ گریجویٹ اپرنٹیز 103 ہیں جن میں ایروناٹیکل 10 ، کمپیوٹر 5 ، سول 1 ، الکٹریکل 14 ، الکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن 18 ، میکانیکل 53 ، پروڈکٹس 2 ہیں ۔ اور ٹکنیشن ڈپلوما اپرنٹیز 137 ہیں جن میں سیول 2 ، الکٹریکل 25 ، الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن 14 ، میکانیکل 86 اور کمپیوٹر سائنس 5 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے گریجویٹس اپرنٹیز کو متعلقہ شعبہ میں بی ای / بی ٹیک کامیاب ہونا ہے ۔ مگر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر کے تین سال سے زیادہ کا عرصہ نہیں ہونا چاہئے جب کہ ٹکنیشن اپرنٹیز کو ڈپلوما کامیاب ہی اہل ہوں گے اور ٹریڈ اپرنٹیز کے لیے متعلقہ ٹریڈس میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے اور ووکیشنل اپرنٹیز کو انٹر ( ووکیشنل ) کامیاب ہونا ہے ۔ امیدواروں کا انتخاب اکاڈمک میرٹ لسٹ کے مطابق تحریری و تقریری امتحان کے ذریعہ کیا جائے گا ، خواہش مند امیدواروں کو پہلے ویب سائٹ mhrdnats.gov.in میں اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا بعد ازاں یونیک رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا اور اس کے بعد اپرنٹیز کے لیے درخواست داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 مئی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ hal-india.com ملاحظہ