نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیرمین شہریار خان چاہتے ہیں کہ کرکٹ کے پاور ہاؤز آئی سی سی کو ہندوستان حتی المقدور جمہوری ادارہ بنائے۔ پی سی بی وہ آخری آئی سی سی ملک ہے جس نے بگ تھری کے نظریہ کو حمایت فراہم کی۔ بگ تھری کی جانب سے کرکٹ پر کنٹرول کئے جانے کے ضمن میں شہریار نے کہا کہ ہندوستان آئی سی سی کو جمہوری بنائے۔