ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون جونیر ہاکی ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی مقابلہ میں پیچھے رہنے کے باوجود بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں منعقدہ مقابلہ 2-2 سے برابر کرلیا اور اس طرح 6 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ بھی بغیر کوئی نتیجہ کے ختم ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے کیلسی اسمتھ کی جانب سے مقابلہ کے آغاز پر بنائے جانے والے گول کی بدولت پہلے نصف مرحلہ میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی تھی لیکن نیوزی لینڈ نے رچل مائیکان اور بوٹر کی جانب سے بنائے جانے والے دو گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔