ہندوستان اب منتشر سماج : چدمبرم

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج ملک میں موجودہ نہایت منتشر ماحول پر گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے صرف تین مواقع آئے جب ہندوستان شدید انتشار کا شکار ہوا، جو 1947ء کی تقسیم، 1992ء میں بابری مسجد کا انہدام اور 2015ء جو نہایت منتشر سال ثابت ہوا ہے ۔ وہ 2015ء میں انڈین ایکسپریس میں شائع اپنے اتوار کے مضامین پر مشتمل کتاب کی رسم اجراء تقریب سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کئی سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔