ہندوستان آج سیریز پر قبضہ اور نیوزی لینڈ واپسی کا خواہاں

 

راجکوٹ۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے کوٹلہ میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ جیتنے کی خشک سالی دورکو ختم کیا ہے اوراب کل وہ یہاں دوسرے میچ میں یقینی جیت کے ساتھ اس ٹیم کے خلاف اپنی پہلی ٹوئنٹی20 سریز جیتنے کیلئے میدان پر اُتریگی۔کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے دہلی کے کوٹلہ میدان پر پہلا ٹوئنٹی 20 میچ53 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری بنائی ہے۔ اگر ہندستان راجکوٹ مقابلہ اپنے نام کرلیتا ہے تو یہ اس کی نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ٹوئنٹی 20 سیریز کامیابی ہو گی بلکہ پانچ برسوں میں یہ اس فارمیٹ میں بھی تیسری سیریز کامیابی ہو گی ۔اگرچہ نیوزی لینڈ عالمی درجہ بندی میں بہت زیادہ اوپر ہے اور وہ دوسرا میچ جیتنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریگی۔کیوی ٹیم نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں بھی ہندستان کو سب سے زیادہ چیلنج دیا تھا اور امید کی جا سکتی ہے کہ سوراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن کے میدان میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور مسابقتی مقابلہ ہوگا۔ویسے اپنے گھریلو میدان پر حیرت انگیز ریکارڈ رکھنے والی ہندستانی ٹیم کے پاس بہترین بیٹنگ اوربولنگ شعبہ ہے اور اس کیلئے فی الحال یہ کام مشکل نہیں لگ رہا ہے کہ وہ سیریز اپنے نام کرلے۔کوٹلہ میچ میں اوپنر روہت شرما اور شکھر دھون کی جوڑی نے اکیلے ہی پہلے وکٹ کیلئے 158 رنز کی بہترین سنچری شراکت کرتے ہوئے مضبوط شروعات فراہم کی تھی۔ کپتان کوہلی نے بھی ناٹ آوٹ 26 رن بنائے تھا جس سے باقی بیٹسمینوںکو محنت ہی نہیں کرنی پڑی۔کوہلی بھی اچھی فارم میں ہیں اور مڈل آرڈر ان کا مضبوط ہے تو ان کے علاوہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، مہندر سنگھ دھونی، شریس ایر کے طور پر اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔اس میچ میں ممبئی کے شریس کو ایک موقع دیا گیا لیکن انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع نہیں ملا۔بیٹسمینوں کے ساتھ ہندستان کے پاس پانڈیا، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ کے طور پر کمال کے فاسٹ بولر ہیں وہیں محمد سراج کو بھی ٹوئنٹی20 ٹیم میں جگہ ملی ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ اس اہم میچ میں انہیں موقع ملتا ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ یجویندر چہل، چائنامین کلدیپ یادو پر اسپن بولنگ کی ذمہ داری رہے گی۔بھونیشور اور بمراہ جہاں ڈیتھ اوور میں مہارت کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں وہیں درمیانی اوورس میں اسپنرز مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کے پاس اچھا بیٹسمینس اوربولرس ہیں اورگزشتہ میچوں میں اس نے ہندستان کو آخری وقت تک لڑنے کیلئے مجبور کر دیا تھا اس لئے مخالف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔بیٹسمینوں میںکپتان کین ولیمسن، ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل اہم ہیں تو بولروں میں ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم یقینی طور پر ہندستان کو پانچ برسوں میں تیسری ٹوئنٹی 20 سیریز جیتنے سے روک سکتی ہے ۔ہندستان نے سال 2102-13 سے اب تک آٹھ ٹوئنٹی20 سیریز میں صرف دو میں ہی کامیابی درج کی ہے جبکہ تین ڈرا ہوئی ہیں۔