ہندوستانی ہاکی کوچ والش مستعفی

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کوچ ٹیری والش نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے کیونکہ ہاکی انڈیا اور اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے درمیان معاہدہ کیلئے ہونے والی گفتگو ناکام ہوگئی ہے لیکن نئی پیشکش ہنوز زیرغور ہے۔ والش جن کا معاہدہ کل ختم ہونے والا تھا اور وہ پہلے ہی گذشتہ ماہ اپنے عہدہ سے علحدہ ہونے کیلئے استعفیٰ دے چکے تھے۔ وزیراسپورٹس سربانندن سونو ول کے ساتھ ہوئی ملاقات بے فیض ثابت ہوئی ہے۔