ڈھاکہ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایشیا کپ ہاکی چمپین شپ کے فائنل میں طاقتور حریف ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے دی۔ اس طرح 10 سال کے طویل وقفہ کے بعد ہندوستان پھر ایک بار چمپین بنا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ میں ملائیشیا کو شکست دینے پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’شاندار کھیل ، شاندار کامیابی۔ ہماری ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2017ء جیتنے پر مبارکباد ۔ ہندوستان اس کامیابی سے خوش ہے‘‘۔