ہندوستانی کھلاڑیوں کی نیک تمنائیں

ایڈیلیڈ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کھلاڑی فل ہیوز جوکہ سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جس پر آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیوز کی جلد صحتیابی اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں اظہاریگانگت کیا ہے۔