کوالالمپور ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مین اور ویمنس ٹیمیں ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں جبکہ انھیں آج یہاں سکنڈ راؤنڈ میں متضاد فتوحات حاصل ہوئیں۔ گزشتہ روز ویتنام کے خلاف اپنا پہلا سکنڈ ڈیویژن جیتنے کے بعد انڈین مینس ٹیم نے آج صبح ترکی کا سامنا کیا اور سکنڈ راؤنڈ میں یہ یکطرفہ معاملہ ثابت ہوا۔ ویمنس ٹیم نے پورٹو ریکو کے مقابل فرسٹ سنگلز میں موما داس کی ناکامی کے باوجود جیت درج کرائی۔