بنگلورو۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے آغاز سے قبل میزبان ٹیم نے دو اور مہمانوں نے تین تبدیلیاں کئے ۔ ہندوستان نے اپنے 11 کھلاڑیوں میں اومیش یادو کے بجائے ایشانت شرما اور امیت مشرا کے بجائے اشراف بن کو شامل کیا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے زخمی ڈیل اسٹین کے بجائے مورنی مورکل ، ورنن فلینڈر کے بجائے کائیل روبوٹ کو شامل کیا ہے ۔ سمن ہارمر نے جے پی ڈومنی کیلئے راہ ہموار کی ہے ۔ ٹاس سے قبل کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن نے ڈی ویلرس کو 100 ویں ٹسٹ پر مبارکباد دی ۔