نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے محدود اوورس کے دورے کیلئے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کا کل یہاں انتخاب عمل میں آئے گا جوکہ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم کے انتخاب کیلئے امید کی جارہی ہیکہ ونڈے کی کپتان میتھالی راج شخصی طور پر اجلاس میں شریک ہوں گی جبکہ ٹوئنٹی 20 کی کپتان ہرمن پریت کور آن لائن اسکائیپ کے ذریعہ موجود رہیں گی۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہندوستانی ٹیم 3 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے گی جوکہ 24 جنوری کو شروع ہوں گے۔