جکارتہ۔24(سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبے کی چیمپئن ہندستانی خاتون کبڈی ٹیم کو بھی مضبوط ایران کے خلاف ایشیائی کھیلوں میں آج اپنی بادشاہت گنوانی پڑ گئی۔ ہانت سے بھر پور مقابلے میں ایران نے ہندستان کو24-27 کے فرق سے شکست دی ۔اس طرح ہندستان کو گولڈمیڈل کے اس مقابلے میں سلورمیڈل پر اکتفا پڑا۔ 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں جہاں کبڈی مقابلے میں ہندستان کے دو گولڈمیڈل یقینی مانے جا رہے تھے وہاں اس کی منس اورویمنس دونوں ٹیموں کو الٹے نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز سات مرتبہ کی چیمپئن ہندستانی مردوں کی ٹیم کو ایران کے خلاف سیمی فائنل میچ میں18-27 سے شکست ہوگئی تھی۔ اس طرح ٹیم فائنل میں پہنچ ہی نہیں سکی۔ خواتین نے فائنل میں داخل ہوکر گولڈ میڈل کی امیدی برقرار رکھی تھی لیکن حاوی انداز میں شروعات کے باوجود اتار چڑھاو سے بھرے میچ میں ایران کی خواتین نے کمال کی حکمت عملی دکھاتے ہوئے میچ محض تین پوائنٹس کے فرق سے کامیابی اورگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔