ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کا آج جنوبی کوریا سے سیمی فائنل مقابلہ

انچیون 28 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیا کے خلاف 6 – 1 سے کامیاب ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم پر جوش انداز میں کل جنوبی کوریا کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ میں حصہ لے گی ۔ ہندوستان کو امیدہے کہ وہ اس بار بھی 2006 کے دوحہ گیمس کے مظاہرہ کو دہرانے میں کامیاب رہے گی جہاں اس نے جنوبی کوریا کو 1 – 0 سے شکست دیتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا تھا ۔ 2010 میں چین میں ہوئے ایشین گیمس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد 0 – 1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑآ تھا ۔ پول اے کے لیگ میچس میں ہندوستان نے اب تک اچھا مظاہرہ کیا ہے اور اسے امید ہے کہ کل سیمی فائنل میں بھی وہ میزبان جنوبی کوریا کے خلاف اچھا مظاہرہ کر پائیگی ۔