ہندوستانی ملازم کو 7 ملین درہم کی لاٹری

دوبئی۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص کی یو اے ای میں ایک ماہانہ لاٹری میں 7 ملین درہم (1.9 ملین ڈالرس) کا انعام حاصل ہوا تھا ۔ 30 سالہ توجو میتھیو ابوظہبی میں سیول سوپروائزر تھا۔ وہ کیرالا کا ساکن ہے اور 24 جون کو ہندوستان روانہ ہونے سے قبل ایرپورٹ پر ٹکٹ خریدا تھا۔ انعام حاصل کرنے پر میتھیو نے کہا کہ اس کا دیرینہ خواب تھا کہ کیرالا میں وہ اپنا ذاتی مکان تعمیر کرسکے۔ اب اتنی بڑی رقم سے اس نے اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرلی۔ میتھیو اور اس کے دوستوں کو یہ خبر کل اس وقت ملی جب انہوں نے بگ ٹکٹ ویب سائٹ چیک کی۔ اس لاٹری میں دیگر 9 افراد کو بھی ایک ایک لاکھ درہم کا انعام حاصل ہوا جن میں 5 ہندوستانی، ایک پاکستانی اور ایک کویتی قابل ذکر ہیں۔