ابوظہبی 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی لائسنسنگ کمپنی ڈریم تھیٹرنے فیفا ورلڈ کپ کیلئے رئیل میڈریڈ اور اے سی میلان جیسی ٹیموں کے ذریعہ فیفا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور اب ورلڈ کپ میں یہ کپمنی ہندوستانی پرستاروں اور صحافیوں کے بعد سب سے بڑی نمائندہ ہوگی ۔ اس کمپنی کا فیفا اور رئیل میڈریڈ کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا ہے اور ممبئی سے کام کرنے والی یہ لائسنسنگ اور برانڈ مینیجمنٹ ایجنسی اب آدی داس کے ساتھ بھی اشتراک کر رہی ہے جو ہندوستان میں اے سی میلان جیسی ٹیم کے کاروبار کی ذمہ دار ہوگی ۔ یہ کمپنی پہلے ہی فیفا اور رئیل میڈریڈ جیسی ٹیموں کیلئے بھی کام کرتی ہے ۔ اسپورٹس لائسنسنگ میں اس کمپنی نے یہ تیسری شراکت بنائی ہے اور اس نے اسپورٹس لائسنسگ کاروبار میں ہندوستان میں اپنا ایک مرکزی مقام بنالیا ہے ۔