ہندوستانی فضائیہ کا جاگوار طیارہ بُھج کے قریب حادثہ کا شکار ،پائلٹ محفوظ

کچھ (گجرات ) یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )ایک جاگوار لڑاکا طیارہ جو ہندوستانی فضائیہ سے تعلق رکھتا ہے آج دیہات ببر کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ وہ بھج کے ہوائی اڈے سے معمول کی پرواز پر روانہ ہوا تھا لیکن پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بھج فوجی ہوائی اڈے سے جاگوار لڑاکا جیٹ طیارہ معمول کی پرواز پر روانہ کیا تھا لیکن ہوائی اڈہ سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پائلٹ بحفاظت چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا اسے کوئی زخم بھی نہیں آیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھج غربی ڈی این پٹیل نے کہا کہ انہیں حادثہ کی اطلاع مل چکی ہے کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔ پائلٹ محفوظ ہے ۔