لیوین 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی شٹلر سوربھ ورا کو بلجین انٹرنیشنل بیڈمینٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں فرانس کے لوکاس کوروی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سوربھ ورما کو فائنل مقابلہ میں 19-21, 19-21 سے 43 منٹ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ فرانس کے کھلاڑی نے کل شام ہونے مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کے ذریعہ کامیابی حاصل کرلی ۔ سوربھ شرما نے پہلے سیٹ میں مخالف کھلاڑی کی سرویس بھی بریک کی تھی اور ان کی بڑی سبقت ک بھی کم کردیا تھا تاہم وہ شکست سے دوچار ہوگئے ۔ دوسرے سیٹ میں مقابلہ قریبی رہا تھا اور سوربھ نے اچھی مزاحمت کا مظاہرہ کیا تھا لیکن فرانس کے کھلاڑی ان پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سوربھ نے سیمی فائنلس میں جرمنی کے فیبیان روتھ کو شکست دی تھی ۔
سخت مقابلے ٹیم کیلئے اہم : سرفراز
کراچی 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے قومی ٹی 20 کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یو اے ای میں ٹی 20 سیریز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ایسے مقابلوں سے ٹیم کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ٹی 20 میچس کھیلتے ہیں انہیں ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم کے خلاف کھیل کر تجربہ حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔ اس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوسکتے ہیں اور انہیں تجربہ بھی حاصل ہوسکتا ہے ۔