ہندوستانی حجاج کرام کیلئے نیویگیشن آلہ ، رہائشی مقام کا پتہ چلانے میں سہولت

جدہ ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حجاج کرام کیلئے دورانِ حج مکتہ المکرمہ میں اپنی رہائش کا پتہ چلانے کیلئے عصری نیویگیشن آلہ تیار کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی قونصل خانہ واقع جدہ نے یہ اختراعی پیشرفت کی جو سعودی عرب میں تمام ہندوستانی عازمین کو فراہم رہے گی لیکن انہیں اسمارٹ فون رکھنا ہوگا۔