ہندوستانی باکسر منیشا مون کی 54 کلو زمرہ میں شاندار جیت

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 20 سالہ نوجوان باکسر منیشا مون نے آج باکسنگ ورلڈ چمپین شپ میں قزاقستان کی دینا ظلمن کو شکست دے کر AIBA ویمنس ورلڈ چمپین شپ کے میڈن میڈل سے صرف ایک قدم دور ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی لولینا بورگواہین (69 کو زمرہ) اور کچاری بھاگیہ پتی (81 کلو زمرہ) نے 4-1 اور 5-0 سے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔ 20 سالہ منیشا جس کا تعلق ہریانہ سے ہے، زولامن کے خلاف دوسری جیت ہے۔ اس سے قبل پولینڈ میں منعقدہ سلے سین ویمنس باکسنگ چمپین شپ میں انہوں نے قزاقستان کے باکسر کو شکست دی تھیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ 2016ء کی سلور میڈلسٹ ورلڈ چمپین بلغاریہ کی اسٹولپکا پٹروا کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ رِنگ میں ہوتی ہیں تو ان کیلئے مدمقابل چاہے وہ گولڈ میڈلسٹ ہو یا سلور کوئی معنی نہیں رکھتا۔ وہ صرف کوچ کی ہدایات کے مطابق ہی کھیلتی ہیں۔ آج کے کھیل میں وہ میرے پہلے راؤنڈ میں انہوں نے کچھ فاصلہ سے کھیلا لیکن بہت ہی تیز اور جارحانہ انداز میں اپنا مظاہرہ جاری رکھا اور وہ راؤنڈ بہت ہی شاندار رہا ان کیلئے۔