الیسنٹ ( اسپین 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم نے اسپین میں ایک مقامی کلب ہیرکیولس انڈر 16 کے خلاف اپنا دوسرا پریکٹس میچ جیت لیا ہے ۔ اس میچ میں ہندوستان ابتداء میں مخالف ٹیم سے ایک گول سے پیچھے ہوگیا تھا تاہم اس نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 2 – 1 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ ہاف ٹائم کے وقت ہندوستانی ٹیم ایک گول سے پیچھے تھی ۔ مقامی ٹیم نے 34 ویں منٹ میں گول کرکے سبقت حاصل کرلی تھی تاہم بعد میں امرجیت نے 57 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور کو مساوی کردیا تھا ۔ 82 ویں منٹ میں ایک پنالٹی کو ہندوستان نے گول میں تبدیل کرتے ہوئے 2 – 1 کی سبقت حاصل کرلی اور یہی اسکور میچ کے ختم تک برقرار رہا ۔