ہمپشائیر پلازا ہوٹل میں سیزلر فوڈ فیسٹیول

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : قلب شہر سیف آباد ( لکڑی کا پل ) کے پاس واقع ہمپشائیر پلازا ہوٹل انتظامیہ نے لذیذ ڈشیس فراہم کرنے کے مقصد سے 15 تا 25 اکٹوبر تک ’ سیزلر فوڈ فیسٹیول ‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فوڈ فیسٹیول کے دوران ہر روز لنچ 12 بجے دوپہر تا ساڑھے تین بجے سہ پہر اور ڈنر شام 7 بجے تا ساڑھے دس بجے شب تک اپنے صارفین و گاہکوں کو بہتر سے بہتر ڈشیس فراہم کئے جائیں گے ۔ اور ہر فرد کے لیے نان ویجیٹرین ڈش زائد از 400 روپئے اور ویجیٹرین ڈش 375 روپئے میں دستیاب رہے گی ۔ نان ویجیٹرین ڈشیس میں گرلڈفش ، مرغ ٹکا کستوری ، چکن تھائی ، ریڈکری ، اسٹفڈ مشرومس ، سیزلنگ پاسٹہ ، مالپوا ریڈی کے ساتھ و دیگر ایٹمس شامل رہیں گے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف شیف مسٹر ناگا راجو ہمپشائر پلازا ہوٹل نے یہ بات بتائی ۔۔