ہمنا آباد میں جلسہ فیضان اولیاء کا انعقاد

ہمنا آباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) عرس شریف حضرت پیر محمد مختار شاہ قادری الامیرالقدیر کے بضمن قادری چمن وڈن کھیر ہمناآباد میں منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعۃ المومنات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کا فیضان آج بھی جاری ہے جتنے اللہ کے اولیاء میں وہ سب تقوی پرہیز گاری کے اعلی منصب پر فائز تھے انہوں نے صوم و صلوۃ کے خود پابند رہ کر اپنے مریدوں کو نماز کی تلقین کی ہے ۔ نماز اللہ کی مہتم بالشان عبادت ہے جو ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے نماز کا منکر کافر ہے ۔ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ترجمان کل ہند سنی علماء بورڈ نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دنیا و آخرت میں سرخروئی ہوگی ، مولانا سید یوسف الدین بغدادی نے تصوف اور صوفی ازم کے عنوان پر خطاب کیا ، جلسہ کا آغاز حافظ معین عامری کی قرات ، ابراہیم شاہ کی نعت شریف سے ہوا ، مولانا مفتی عبدالواسع صوفی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ جلسہ کی نگرانی محمد افتخار شاہ قادری نے کی ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید ابراہیم شاہ قادری ، شیخ امام اللہ شاہ قادری ، خواجہ سید ابو تراب شاہ قادری ، سید خواجہ امتیاز حسین شاہ قادری ، سید شاہ ولی بادشاہ ثانی قادری الجیلانی ، سید عین اللہ شاہ صوفی ، محمد عبدالرزاق چشتی ، سید شاہ محمد فیض الدین ، سید محمد اسلم چشتی ، مرزا محمد نوراللہ شاہ قادری ، سید شاہ نظام الدین ، خواجہ محمد حکیم شریف ، خواجہ سید لیاقت علی چشتی ، سید شاہ چند شاہ چشتی ، حکیم صوفی سید سعادت اللہ بخاری ، حافظ پیر صوفی ، سیف احمد صفی اللہ شاہ ، قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر ، مولانا ظہیر احمد قادری نے شرکت کی ۔ قبل جلسہ محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔