ہمناآباد ۔24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد کے سرکاری دواخانہ میں آج ضلع کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدنا ویجاناتھ کی نگرانی میں ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں مرض فلیریا کی گو لیاں کیسے تقسیم کی جائے ، اس کی تربیت دی گئی۔14 تا 16 ڈسمبر کو فلیریا کی گو لیاں تقسیم کی جائیں گی ۔ 14ڈ سمبر کو پولیو بوتھ کی طرح بوتھ بنا کر گو لیاں تقسیم کی جائیں گی اور15 اور 16 ڈسمبر کوہر گھر جا کر گو لیاں تقسیم کی جا ئیں گی۔پچھلے دس سال سے مسلسل اس مرض کو قابو میں رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے مفت گو لیاں تقسیم کی جا تی ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ گو لیاں استعمال کرنے کی عوام سے اپیل کی۔اس موقع پرضلع کے ملیر یا،اورفلیریا کے انچارج ڈاکٹر قاسم پور، ہمناآباد تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ویر ناتھ،ہیلتھ انسپکٹر خواجہ رئیس، محمد مستان کے علاوہ تعلقہ کے ہیلتھ سے جڑے تمام آفیسرس موجود تھے۔