ہمناآباد/12 مئی ( ذریعہ ای میل ) ہمناآباد میں ٹرافک پو لیس کی لا پرواہی کی وجہہ سے ٹھیلہ بنڈی،ترکا ری فروشوں سے اہلیان ہمناآبادکو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ٹھیلہ بنڈی والے بیچ سڑک پر اپنی ٹھیلہ بنڈی لگا رہے ہیںاور ترکا ری فروش فٹ پاتھ پر اپنی دوکا نیں سجائے ہو ئے بیٹھے ہیں جسکی وجہہ سے ٹرافک کے بہائو میں خلل اندازی ہو رہی ہے ۔ہمناآباد کی بڑھتی ہوئی ٹرافک کے مدّنظر انتظامیہ نے یہاں پر ٹرافک پو لیس اسٹیشن کو منظوری دی ہے مگر اس ٹرفک پو لیس کا کوئی خاص فائدہ اہلیان ہمناآباد کو ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے،جیسئے ہی ٹرافک پو لیس کی جیپ نظر آتی ہے ٹھیلہ بنڈی والے انکو آتا دیکھ کر غائب ہو جا تے ہیں انکے چلے جا نے کے بعد یہ پھر سے بیچ سڑک پر آجا تے ہیں،اس ضمن میں محکمئہ بلدیہ بھی کچھ کا روائی کرنے سے قاصر ہے ان محکموںکی لا پرواہی کا خمیازہ راہگیروں کو ہی بھگتنا پڑرہا ہے۔