ہمناآباد۔/19نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمنا آباد میں بروز ہفتہ 22نومبر کو ٹیپو سلطان شہید کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں10:30بجے، (ٹیپو چوک) محلہ شیوپور سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا جا رہا ہے۔یہ جلوس ہمناآباد کی اہم شہراہ جیسے بسویشور سرکل، نور خان اکھاڑہ،امبیڈکر سرکل سے ہوتا ہوا تھیر میدان میں(ٹھیک 1:30بجے دن)پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوجائیگا اِ س عظیم الشان جلسہء کی صدارت محمد عبدالجبار شاہ قادری کریں گے،جس میں مہمانانِ خصوصی حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے پڑپوتے نواب سید منصور علی(شاہی محل سری رنگاپٹنم میسور) جناب این مہیش بنگلور (سماجی مفکرو معروف دانشور ) رہیں گے۔ ان کے علاوہ جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رُکن اسمبلی بیدر ، جناب دیانند راؤ ایڈوکیٹ معروف دانشور ومراٹھی مصنف ہمناآباد، جناب انکوش گوکھلے، (صدر گوکھلے ایجو کیشن سوسائٹی ہمناآباد، جناب پدماکر پاٹل ( سماجی کارکن و چیف ٹرسٹی و فاؤنڈر آف چندنا اُو۔بی۔سی ایجوکیشن ٹرسٹ ہمناآباد ، جناب ایڈوکیٹ سید مظہر حُسین اُستاد صدر مسلم ویلفر اسوسی ایشن گلبرگہ، جناب غلام محمد دستگیر میران ( سماجی کارکن ہمناآباد ) ، جناب حبیب الدین سرمست (اسلم بابا، نوجوا ن قائد و سماجی کارکن گلبرگہ ) جناب مرزا سفی اللہ بیگ (سماجی کارکن و متحرک رہنماء بیدر)، 7کوٹی شری سدھییّا واڈیار گروجی(دکشن کاشی میلارلنگ)، جناب شانت کمارجُنّا (سماجی کارکن گڈونتی)جناب ایڈوکیٹ بسواراج کوڈمبل (سماجی کارکن ہمناآباد) جناب پربھو ریڈی، (سماجی کارکن )جناب تنویر احمد سلمان (ضلع صدر کرناٹکا مسلم کونسل) جناب محمد جمیل احمد خان (سماجی کارکن ہمناآباد) جناب شنکر پریا و جناب سدرشن مالگے (سماجی کارکن ہمناآباد) موجود رہیں گے۔ہمناآباد کی معزز شخصیتوں نے اس جلسے کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
رائیکل منڈل میں وظیفوں کی تقسیم
رائیکل۔/19نومبر، ( سیاسٹ ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے ضعیف لوگوں کو جن کی عمر 65سال ہو ان لوگوں کے وظیفوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ رائیکل کے موضع آلور، ہیراپور، راجہ نگر میں ضعیف لوگوں نے اپنے اپنے وظیفے حاصل کئے۔ اس موقع پر آلور کے سرپنچ ایم رام ریڈی اور دوسرے سیاسی قائدین موجود تھے۔