ہمناآباد میں تمام ترقیاتی کام عملاً ٹھپ

رکن بلدیہ و قائد اپوزیشن سید یٰسین علی کا بیان

ہمناآباد ۔27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد بلدیہ کے رکن وقائد اپوزیشن و فلور لیڈرسید یٰسین علی نے صحا فتی بیان میں کہا کہ  شہر ہمناآباد کی تیز رفتار ترقی کیلئے ہمناآباد کی عوام اپنے قائد مرحوم الحاج محمد معراج الدین پٹیل صاحب کی کاوشوں کو چاہکر بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔موصوف کے انتقال کے بعد شہر ہمناآباد کی ترقی ایک معنوں میں ٹھپ سے پڑ گئی ہے ۔اور جو بھی کا م چل رہے ہیں وہ کچھوے کی رفتار سے چل رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کے شہر ہمناآباد کی تیز رفتار ترقی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے 2012 ؁ء میں وزیر اعلیٰ چھوٹے اوردرمیانی درجے کے شہروں کی ترقی کے پروگرام کے تحت 5کروڑ رپیوں پر مشتمل کثیر رقم مجلسِ بلدیہ ہمناآباد کو مہیا کرائی گئی تھی جسکو عملی جامہ پہنانے میں بر سر اقتدار پارٹی یکسر ناکام ہو گئی ہے ۔ کیا وجہہ ہے کہ ٹینڈر ہو نے کے باوجود تین سال سے زائدکا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی ترقیاتی کاموںکو عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے ۔جبکہ شہر ہمناآباد کی مصروف ترین کلور روڈ پر جس وقت انہدامی کاروائی کی گئی تھی اس وقت بیدر ضلع کے ڈ پٹی کمشنر ہرش گپتا تھے ،انکے بعد سمیر شکلاء آئے انہوں نے بھی اپنی معیاد مکمل کی اسکے بعد ڈاکٹر،پی،سی،جعفر انکی جگہ پر آئے انہوں نے بھی اپنی معیاد مکمل کی جملہ تین ڈپٹی کمشنرس نے اپنی معیاد مکمل کی مگر اس روڈ کی تعمیر نہیں ہو پائی ۔ 15.11.12کو ریا ستی حکو مت کی جا نب سے اس رو ڈ کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کیا گیا جسکا تعمیری تخمینہ دوکروڑ روپئے رکھا گیا جسکو حیدرآباد کی ایک کمپنی نے حاصل کیا  اس کمپنی نے یہ ٹینڈر بیدر کے ایک نجی گتہ دار کو دیا بیدر کے گتہ دار نے اسی کام کوہمناآباد کے سیا سی گھرانے سے تعلق رکھنے والے گتہ دار کو دیا جسکا کام نہایت ہی سست رفتاری سے چل رہا ہے اور اسکی تعمیر میں بھی نا قص تعمیراتی اشیا ء کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔تعمیر میں دیری کا خمیازہ اس روڈ پر رہنے والے مکینوںو کاروباریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیو نکہ اِس روڈ پر مسافروں کی آمد ورفت بہت زیادہ ہے جسکی وجہہ سے زیادہ گاڑیوں کا گذر ہو نا عام بات ہے ۔ گاڑیوں کے گذرنے کی وجہہ سے بے تحا شہ گرد و غبارپھیلتا ہے اس کے علاوہ اس روڈ پرکئی اہم تعلیمی ادارے موجود ہیں جیسے ڈینیٹل کالج،گورنمٹ ڈگری کالج،پی،یو ،کالج کے علاوہ کئی اسکو ل موجود ہیں ،روڈ خراب رہنے کی وجہہ سے کئی طالب علم حا دثوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے اس روڈ پر ہمناآباد کے کئی با اثر سیاسی حضرات کے مکان موجو دہیں اسکے باجو د اسکی تعمیر سست رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو نیکی وجہہ یہ بھی ہے کے یہاں پر کوئی مظبوط سیا سی اپو زیشن موجود نہیں ہے جو حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کے خلاف کچھ بو ل سکے اسکے لئے بھی ترقیاتی کا موں پر اثر پڑ رہا ہے جب تک الحاج محمد معراج الدین پٹیل( سابق وزیر حکومت کرناٹک) بقید حیات تھے ہمناآباد کی ترقی ہوئیتھی کیو نکہ وہ ایک تعمیری اپو زیشن کا کردار نبھا تے تھے مگر انکے انتقال کے بعد ہمناآباد کی ترقی پر بھی اثر پڑا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظا میہ سے اس بات کی اپیل کی ہے کے ہمناآباد میں جو کام چل رہے ہیں اس کو جلد از جلد مکمل کریں نہیں تو ضلع انتظا میہ کے خلاف احتجاج منظم کیا جائے گا۔