حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ہمایوں نگر کے علاقہ وجئے نگر کالونی میں ایک طالبہ نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ ویرینیا داوسن جو وجئے نگر کالونی کے ساکن ایف کے داوسن کی بیٹی تھی اس نے آج اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے بخار و بیماری سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔